پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت میں اوبر کو شکست دیدی لندن کی عدالت میں ایک برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یٰسین اسلم نے برطانوی عدالت میں اوبر کے 19ملازمین کی جانب سے اوبر کیخلاف ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے میں کامیابی حاصل کرلی، اوبر عدالت میں اپنے ڈرائیوروں کو سیلف امپلائیڈ ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔یٰسین اسلم نے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اوبر کے اس دعوے کے برعکس کہ وہ سیلف ایمپلائیڈ ہیں، وہ فرم کے لمب بی ورکر ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے گائوں سوالہ پیران سے پاکستان سے لیبر کی حیثیت سے کام کیلئے برطانیہ آنے والے یٰسین اسلم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے اپنے ٹریڈ یونین کی مدد سے اربوں ڈالر مالیت کی ٹیکسی کی بڑی فرم، جسکے پاس ایک درجن سے زیادہ ماہر وکلا کی ٹیم موجود ہے اوبر کیخلاف مقدمہ دائر کیاتھا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسی کی ایک سب سے بڑی فرم کیخلاف دوبارہ مقدمہ جیتنا ایک سنگ میل ہے اگرچہ اوبر نے اصل فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ جج اوبر کے ڈرائیوروں کے حق میں فیصلہ دینگے۔یٰسین اسلم اور ا...
ہمارے اردگرد کئی ایسے پودے موجود ہیں جو قدرت کا تحفہ ہیں لیکن ہم اپنی کم علمی کے باعث ان سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے Moringa Oleifera انگریزی جو پاکستان میں سندھ اور جنوبی پنجاب سوہانجناکے علاقوں میں صدیوں سے موجود ہے۔آج اسے دنیا میں ایک کرشماتی پودے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اس کے پتے، شاخیں اور جڑوں کے ساتھ ساتھ بیج میں بھی اہم غذائی اجزاء موجودہیں۔اس پودے کے کرشماتی فوائد سے دنیا اس وقت آگاہ ہوئی جب اسے سینیگال میں قحط کے دوران غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔پاکستان میں اس کے کرشماتی خواص پر تحقیقات کرنے اور عوام میںاس کی کاشت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بسرا کے سر ہے جو عرصہ دراز سے "مورنگا فار لائف" کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ان کی تحقیق کے مطابق اس پودے کا اصل وطن جنوبی پنجاب ہے جہاں سے یہ پودا برصغیر کے دیگر حصوں اور جنوبی افریقہ میں پہنچا۔ایک وقت تھا کہ پاکستان میں اس کی 13قسمیں(سپی شیز) تھیں لیکن اب ان میں سے دو سپی شیز باقی ہیں جن میں سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اہمیت مورینگا اولیفیرا...
چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کرلیا ہے،شیشہ بنانے والی چائنا رائی مف انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شیشہA-4سائز کی عام پیپر شیٹ جتنا موٹا ہے۔ اس شیشہ کی موٹائی صرف اعشاریہ122ملی میٹر ہے تاہم انتہائی مضبوط شیشہ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیشے پر55گرام کی اسٹیل بال ایک میٹر کی بلندی سے گرائی گئی لیکن شیشے نے یہ ضرب برداشت کر لی اور شیشہ اپنی اصل حالت میں ہی رہا۔ ماہرین کے مطابق اسٹیل بال شیشے پر گرانے کی شدت150کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کی کسی دیوار سے ٹکرانے کی شدت کے برابر ہے۔ گلاس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو زن کا کہنا ہے کہ الٹرا تھن یہ شیشہ الیکٹرانک ڈسپلے انڈسٹری کےلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،یہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کا بھی بنیادی حصہ ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اعشاریہ 12 ملی میٹر کے الٹراتھن ش...
Comments
Post a Comment