چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا
چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار
کر لیا
چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کرلیا ہے،شیشہ بنانے والی چائنا
رائی مف انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شیشہA-4سائز کی عام پیپر شیٹ جتنا موٹا ہے۔
اس شیشہ کی موٹائی صرف اعشاریہ122ملی میٹر ہے تاہم انتہائی مضبوط شیشہ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیشے پر55گرام کی اسٹیل بال ایک میٹر کی بلندی سے گرائی گئی لیکن شیشے نے یہ ضرب برداشت کر لی اور شیشہ اپنی اصل حالت میں ہی رہا۔
ماہرین کے مطابق اسٹیل بال شیشے پر گرانے کی شدت150کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کی کسی دیوار سے ٹکرانے کی شدت کے برابر ہے۔
گلاس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو زن کا کہنا ہے کہ الٹرا تھن یہ شیشہ الیکٹرانک ڈسپلے انڈسٹری کےلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،یہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کا بھی بنیادی حصہ ہے۔
چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اعشاریہ 12 ملی میٹر کے الٹراتھن شیشے کی پیداوار سے مغربی ممالک کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور اس شیشے کی قیمت مغربی ممالک کے تیار کردہ باریک شیشے کی قیمت سے دو تہائی سے بھی کم ہے۔
Comments
Post a Comment