Posts

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت میں اوبر کو شکست دیدی

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی      عدالت میں اوبر کو شکست دیدی لندن کی عدالت   میں ایک برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یٰسین اسلم نے برطانوی عدالت میں اوبر کے 19ملازمین کی جانب سے اوبر کیخلاف ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے میں کامیابی حاصل کرلی، اوبر عدالت میں اپنے ڈرائیوروں کو سیلف امپلائیڈ ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔یٰسین اسلم نے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اوبر کے اس دعوے کے برعکس کہ وہ سیلف ایمپلائیڈ ہیں، وہ فرم کے لمب بی ورکر ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے گائوں سوالہ پیران سے پاکستان سے لیبر کی حیثیت سے کام کیلئے برطانیہ آنے والے یٰسین اسلم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے اپنے ٹریڈ یونین کی مدد سے اربوں ڈالر مالیت کی ٹیکسی کی بڑی فرم، جسکے پاس ایک درجن سے زیادہ ماہر وکلا کی ٹیم موجود ہے اوبر کیخلاف مقدمہ دائر کیاتھا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسی کی ایک سب سے بڑی فرم کیخلاف دوبارہ مقدمہ جیتنا ایک سنگ میل ہے اگرچہ اوبر نے اصل فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ جج اوبر کے ڈرائیوروں کے حق میں فیصلہ دینگے۔یٰسین اسلم اور ا...

دل کے دورے سے بچنا ہے تو پانچ تجاویز مان لیں

دل کے دورے سے بچنا ہے  تو پانچ تجاویز مان لیں ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور دیہی آبادی کی بنسبت شہری آبادی میں دل کا دورہ پڑنے کا رجحان زیاہ دیکھا جا رہا ہے ۔ کم عمر میں دل کے دورہ پڑنے کی وجہ دفاتر میں کام کا دباؤ ہے، اس کے علاوہ مغربی طرز کے کھانے بھی ہماری صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ورزش نہ کرنا ، سگریٹ نوشی، موٹاپا بھی نوجوانوں میں  دل کی بیماریوں کی وجوہات میں شامل ہے۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن اورکولیسٹرول کی سطح میں اتار چڑھاؤ بھی دل کی بیماری کی دیگر وجوہات ہیں۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے چند تجاویز پیش کی جاتی ہیں جن کو اپنانے سے کسی حد تک دل کو قابو کیا جا سکتا ہے۔ پہلی تجویز میں’ نو اسموکنگ‘ سر فہرست ہے، نو جوان وں کو چاہئے کہ تمباکو نوشی سے اجتناب برتیں۔ دوسری تجویز؛ اگر آپ کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول ہے تو انہیں سخت کنٹرول میں رکھیں۔ تیسری تجویز؛ہر ہفتے پانچ سے سات دن ورزش کرنا لازمی بنا لیں جس کا دورانیہ 45 سے 60 منٹ پر مشتمل ہو ، اگر ورزش نہیں کر سکتے ...

صحت پر جادوئی اثرات کا حامل’’تخم بالنگا‘‘

Image
صحت پر جادوئی اثرات کا حامل’’تخم بالنگا‘‘ تخم بالنگا‘‘کا استعمال عموماً مشروبات میں ہوتا ہے، کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ یہ انسانی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔اس کے استعمال سے معدےکی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ درحقیقت یہ تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے ،عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔  اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند اور مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہےاور دماغ کو تقویت دیتا ہے۔تخم بالنگا کا تیل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا،یہ تیل جلد کو جواں رکھتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ موجود ہوتا ہےجو کہ ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے،یہ چہرے پر جھریوں اور لا...

THE TASTE OF ZAM ZAM

THE TASTE OF  ZAM ZAM مکہ مکرمہ (آئی این پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے،آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا ”کیا آپ لوگ آب زمزم میں کوئی اور چیز شامل کررہے ہو؟ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے، آب زمزم کی حفاظت کی جائے“ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیاکہ آب زمزم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔ مستقبل میں آب زمزم ہر ایک کی دسترس میں ہوگا۔ علامتی قیمت پر مہیا ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زمزم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام کیا جائیگا۔ آب زمزم کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔

QUOTE

SILENCE:  A meaningful silence is always better than meaningless words.

QUOTE

SELF EXPLORATION QUOTE: I think self-exploration is one of  the journeys in life that we are blessed to be able to have.  (Anne Heche)

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار                                                 کر لیا چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کرلیا ہے،شیشہ بنانے والی چائنا رائی مف انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شیشہA-4سائز کی عام پیپر شیٹ جتنا موٹا ہے۔ اس شیشہ کی موٹائی صرف اعشاریہ122ملی میٹر ہے تاہم انتہائی مضبوط شیشہ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیشے پر55گرام کی اسٹیل بال ایک میٹر کی بلندی سے گرائی گئی لیکن شیشے نے یہ ضرب برداشت کر لی اور شیشہ اپنی اصل حالت میں ہی رہا۔ ماہرین کے مطابق اسٹیل بال شیشے پر گرانے کی شدت150کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کی کسی دیوار سے ٹکرانے کی شدت کے برابر ہے۔ گلاس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو زن کا کہنا ہے کہ الٹرا تھن یہ شیشہ الیکٹرانک ڈسپلے انڈسٹری کےلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،یہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کا بھی بنیادی حصہ ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اعشاریہ 12 ملی میٹر کے الٹراتھن ش...