پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت میں اوبر کو شکست دیدی لندن کی عدالت میں ایک برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یٰسین اسلم نے برطانوی عدالت میں اوبر کے 19ملازمین کی جانب سے اوبر کیخلاف ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے میں کامیابی حاصل کرلی، اوبر عدالت میں اپنے ڈرائیوروں کو سیلف امپلائیڈ ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔یٰسین اسلم نے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اوبر کے اس دعوے کے برعکس کہ وہ سیلف ایمپلائیڈ ہیں، وہ فرم کے لمب بی ورکر ہیں۔ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے گائوں سوالہ پیران سے پاکستان سے لیبر کی حیثیت سے کام کیلئے برطانیہ آنے والے یٰسین اسلم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے اپنے ٹریڈ یونین کی مدد سے اربوں ڈالر مالیت کی ٹیکسی کی بڑی فرم، جسکے پاس ایک درجن سے زیادہ ماہر وکلا کی ٹیم موجود ہے اوبر کیخلاف مقدمہ دائر کیاتھا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسی کی ایک سب سے بڑی فرم کیخلاف دوبارہ مقدمہ جیتنا ایک سنگ میل ہے اگرچہ اوبر نے اصل فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ جج اوبر کے ڈرائیوروں کے حق میں فیصلہ دینگے۔یٰسین اسلم اور ا...
Comments
Post a Comment