گنجے پن کا علاج دریافت کر لیا گیا ?Why Mens Go Bald

گنجے پن کا علاج دریافت کر لیا گیا

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے محققین کے مطابق انھوں نے گنجے پن کا ایک ممکنہ علاج اس دوا کی مدد سے دریافت کیا ہے جو اصل میں کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ 
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے SFRP-1 نامی پروٹین کا راستہ بند ہو جاتا ہے جو انسانی جسم میں بال اگنے کے خلیوں کی راہ میں مداخلت کرتا ہے۔


گنجے پن کا علاج دریافت کر لیا گیا
یونیورسٹی آف مانچسٹر میں اس پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر نیتھن ہیکشا کہتے ہیں کہ یہ دوا ان افراد کیلئے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہے جنہیں گنج پن کی بیماری ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں صرف دو ہی دوائیں ایسی ہیں جو گنج پن کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن میں سے منوکسڈیل دونوں مرد اور خواتین کیلئے جبکہ فناسٹرائڈ جو صرف مردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ 
ان دونوں دواؤں کے منفی رد عمل ہوتے ہیں اور وہ مکمل طور پر موثر بھی نہیں جس کے باعث مریض اکثر اوقات ہئیر ٹرانسپلانٹ کروا لیتے ہیں۔ 


گنجے پن کا علاج دریافت کر لیا گیا
یہ تحقیق حیاتیات کے جریدے ’ʼپلوس بایولوجی‘‘ میں شائع ہوئی اور اس کیلئے انسانی بالوں کے نمونے 40؍ سے زائد مرد مریضوں سے لیے گئے تھے جنہوں نے اپنے بالوں کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا تھا۔ 
ڈاکٹر ہیکشا کا کہنا تھا کہ اس کیلئے ابھی مزید تجربات کرنا ضروری ہیں تاکہ تصدیق ہو سکے کہ یہ علاج مریضوں کیلئے موثر اور محفوظ ہے۔ اس تحقیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے برٹش ایسوسی ایشن آف ڈرمیٹولوجسٹس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بہت دلچسپ تحقیق ہے۔ 
جیسا کہ اس میں کہا گیا کہ بالوں کا گرنا ایک عام بیماری ہے لیکن اس سے ذہنی صحت پر کافی اثر ہوتا ہے، عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس تحقیق پر مزید کام کرنا ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی عدالت میں اوبر کو شکست دیدی

سوہا نجنا.... ایک کرشماتی درختسوہا نجنا.... ایک کرشماتی درخت Moringa Oleifera

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا